رسائی کے لنکس

یورپی یونین نے غیر قانونی پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کی حمایت کردی


یورپی یونین کے اندازے کے مطابق ایسے 13000پاکستانیوں کو یورپ کے مختلف ملکوں میں حراست میں لیا گیا ہے جو اُن ملکوں میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھے۔

اُن غیر قانونی پاکستانیوں کو ملک واپس بھیجنے کے لیے یورپی یونین نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جو اِس حوالے سے اُن یورپی ملکوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

لندن سے تجزیہ نگار جان محمداچکزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن پاکستانیوں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو اپنے ملک میں مالی مسائل کی وجہ سے یا پھر اپنی زندگیوں کو درپیش خطرے کی بنا پر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اُنھوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے کارکن یورپی یونین کے اِس فیصلے کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں اِس لیے یہ قانون، بقول اُن کے ، زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔

یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے اِس تنازعے پر معاہدے کی منظوری پاکستان کے ساتھ آٹھ سال تک مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG