رسائی کے لنکس

یورپی یونین کی عہدےدار مشرقِ وسطیٰ کےدورے پر


یورپی یونین کی عہدےدار مشرقِ وسطیٰ کےدورے پر
یورپی یونین کی عہدےدار مشرقِ وسطیٰ کےدورے پر

یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عہدے دار نےاتوار کے روز مشرقِ وسطیٰ کے ایک دورے پر روانہ ہونے سے پہلے کہا ہے کہ اُنہیں عرب اسرائیلی تنازعے کے بارے میں ایک ‘ وری اہمیت’ کا احساس ہوتا ہے۔

خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائین ایشٹن نے جمعے کے روز ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اِس تنازعے کو حل کرنے میں یورپ کا ایک ‘ کلیدی’ مفاد ہے۔ اُنھوں نے وعدہ ہے کہ وہ پانچ روزہ دورے میں تمام فریقوں پر امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے زور دیں گی۔

ایشٹن اپنے دورے میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جائیں گی۔اُنھوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین خطّے کو اہم امداد فراہم کرتی ہے ۔اور وہ موقعے پرجاکر یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ اُس امدادی رقم سے کیا فرق پڑ رہا ہے۔

ایشٹن اپنے دورے کا آغاز مصر سے کریں گی۔بعد میں وہ بیرونی سفارت کاروں کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق مذاکرات کے لیے ماسکو جائیں گی۔

بدھ کے روز ایشٹن نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے ایک ہزار 600 نئے گھروں کی تعمیر کے متنازع منصوبے کو تر کردے۔

XS
SM
MD
LG