رسائی کے لنکس

یوروزون کی طرف سے یوان کی قدر میں اضافے کا مطالبہ


یوروزون کی طرف سے یوان کی قدر میں اضافے کا مطالبہ
یوروزون کی طرف سے یوان کی قدر میں اضافے کا مطالبہ

یورو کو مشترکہ کرنسی کے طور پر استعمال کرنے والے 16ملکوں نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے اپنی کرنسی ’یوان‘ کی قدر میں اضافہ کرے۔

ان 16ملکوں (یوروزون ) کے رہنماؤں نے برسلز میں جاری دو روزہ یورپی یونین۔ایشیا کانفرنس کے موقع پر منگل کو چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی۔

یوروزون کے وزرائے خارجہ کے سربراہ Jean-Claude Junckerکا کہنا تھا کہ یوان کی قدر ابھی تک بہت کم ہے اور وہ اس میں ”وسیع البنیاد“ اضافہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کو اپنی کرنسی کی پالیسی کو مزید بہتر کرنا چاہیے تاکہ متوازن پیداوار کو فروغ دیا جاسکے۔

امریکہ اور یورپ کا ماننا ہے کہ یوان کی کم قدر کے باعث برآمد کنندگان کو چین کے لیے اپنی برآمدات کی مد میں غیر منصفانہ منافع حاصل ہورہا ہے۔

XS
SM
MD
LG