رسائی کے لنکس

یورپ کی ڈگمگاتی معیشت


یورپیئن سینٹرل بینک کے صدر نے یورپی قانون سازوں کو بتایا کہ حکومتوں کی جاری کردہ ایسی سیکیورٹیز خریدنے سے، جن کی ادائیگی کم ازکم تین سال میں ہونی ہو، یورپی یونین کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی

یورپیئن سینٹرل بینک اس ہفتے 17 ملکی یوروکرنسی زون سے تعلق رکھنےوالی قرضوں میں گھری حکومتوں کی مالی صورت حال بہتر بنانے کے لیے ان کے جاری کردہ بانڈز خرید سکتا ہے ۔

بینک کے صدر مارجو ڈراگی نے پیر کے روز یورپیئن قانون سازوں کو بتایا کہ حکومتوں کی جاری کردہ ایسی سیکیورٹیز خریدنے سے، جن کی ادائیگی کم ازکم تین سال میں ہونی ہو، یورپی یونین کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

مرکزی بینک کے پالیسی ساز جمعرات کے اجلاس کے لیے تیار ہیں اور اس وقت وہ قرضوں کی خرید کے کسی منصوبے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

یورپی راہنما براعظم کے کئی ممالک کو درپیش قرضوں کے بحران سے نمٹنے کی، جو اب تیسرے سال میں داخل ہوچکاہے، متعدد کوششیں کرچکے ہیں۔ آئرلینڈ اور پرتگال کو بین الاقوامی بیل آؤٹ پروگراموں پر مجبور ہونا پڑا ، جب کہ قرضوں میں گھرے ممالک سپین اور اٹلی کی جانب سے عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں اپنے بانڈز فروخت کرنے سے ان کی قرضے حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔

اگر یورپ کا مرکزی بینک ان کے قرض خریدنے پر تیار ہوجاتا ہے تو بانڈز کی شرح سود میں کمی ہوسکتی ہے۔

کئی یورپی راہنما براعظم کے اقتصادی مستقبل پر بات چیت کے لیے اس ہفتے مختلف دارالحکومتوں کے دورے کررہے ہیں۔

منگل کو فرانس کے صدر فرانکو ہولاندے نے روم میں اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی سے ملاقات کی۔
XS
SM
MD
LG