رسائی کے لنکس

یورپی یونین یونان کے بیل آؤٹ پروگرام


یورپی یونین کا کہناہے کہ وہ یونان کی مالی امداد کے پروگرام سے منسلک کفائت شعاری کی مشکل شرائط میں نرمی پر تیار ہے اور اگلے چند ماہ کے دوران امدادی پیکیج میں تبدیلیوں پر پیش رفت کا امکان پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب یونان میں اتوار کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ایک اتحادی حکومت بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ یورپی یونین کے ایک عہدے دار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر منگل کو کہا کہ یونان کی معیشت کی ابتر صورت حال کے پیش نظر بیل آؤٹ پروگرام کی موجودہ شرائط پر اصرار مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان کوسال کے آغاز کےموقع پر 168ارب ڈالر کے امدادکی تمام شرائط پر مجبور کرنا خود کو دھوکے میں رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ بیل آؤٹ پروگرام پر دوبارہ بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔

یونان میں کساد بازاری اپنے پانچویں سال میں داخل ہوچکی ہے اور وہاں بے روزگاری کی سطح بہت بلند ہے۔

نئے جمہوریت پسند لیڈر انتونس سمارس نے ، جو ایک قدامت پسند ہیں اور گریک سوشلسٹس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے قریب ہیں، کہا ہے کہ ان کے ملک کو 2014ء میں اپنا بجٹ فاضل بنانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائین میں دو سال کی توسیع کی جائے۔

XS
SM
MD
LG