ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے ایک متنازع معاہدے کے تحت یونان نے مزید پناہ گزینوں کو جمعہ کو ترکی واپس بھیجا جن کے بدلے میں اتنی ہی تعداد میں ترک کیمپوں میں مقیم پناہ کے اہل شامیوں کو یورپ میں آباد کیا جائے گا۔
تارکین وطن کی یونان سے ترکی واپسی کا عمل جاری

1
ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے ایک متنازع معاہدے کے تحت یونان نے پناہ گزینوں کی دوسری کھیپ کو ترکی واپس بھیج دیا گیا ہے۔

2
یونان سے ترکی پہنچنے والے پاکستانی اور دیگر پناہ گزینوں کو جہازوں سے اترنے کے بعد بندرگاہوں سے 500 کلومیٹر دور واقع کرکلاریلی استقبالیہ مرکز میں لے جایا گیا۔

3
اس معاہدے میں ترکی سے اربوں ڈالر امداد اور اس کے شہریوں کو یورپی یونین میں بغیر ویزا کے سفر کی ممکنہ اجازت کا وعدہ کیا گیا ہے۔

4
یونان کا کہنا ہے کہ اس کے ساحل پر روزانہ تین سے پانچ سو پناہ گزین پہنچ رہے ہیں جو معاہدے سے پہلے کی روزانہ تعداد سے کافی کم ہے۔