رسائی کے لنکس

افغانستان: سابق برطانوی فوجی رشوت ستانی کے الزام سے بری


افغانستان: سابق برطانوی فوجی رشوت ستانی کے الزام سے بری
افغانستان: سابق برطانوی فوجی رشوت ستانی کے الزام سے بری

افغانستان کی ایک اپیل کورٹ نے ایک سابق برطانوی فوجی کو رشوت ستانی کے الزامات سے ناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا ہے۔

بل شا کو اس سال اپریل میں افغانستان میں نئی قائم کی جانے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری عہدےد اروں کورشوت دینے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپیل کورٹ نے عدالت کے فیصلے کو ختم کردیا۔ تاہم عدالت نے شا کےساتھی افغان مترجم میوند لیمر کی سنرا برقرار رکھتے ہوئے اسے دو سال سے کم کرکے آٹھ مہینے کردیا۔

شا، جو کئی بار اپنے بے قصور ہونے پر اصرار کرچکے ہیں،کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدے داروں کو 25000 ڈالر کی جو رقم ادا کی تھی، وہ رشوت نہیں تھی بلکہ وہ قبضے میں لی گئی دو گاڑیوں کو چھڑوانے کا قانونی جرمانہ تھا۔

اپنی گرفتاری کے وقت شا ، کابل میں برطانوی سفارت خانے کو تحفظ فراہم کرنے والی جی فور ایس سیکیورٹی کمپنی کے منیجر تھے۔

وہ افغانستان کی بدنام زمانہ پل چرخی جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG