رسائی کے لنکس

ایران میں صوفی درویش کو پھانسی، امریکہ کی مذمت


امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی حکومت کی جانب سے گنابادی صوفی درویش برادری کے رکن، محمد ثلاث کو پھانسی دینے کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ثلاث کو پیر کی صبح راجائی شہر کے قیدخانے میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، جسے حالیہ دنوں کے دوران امریکی محکمہ خزانہ نے بدنام جیل قرار دیا تھا، جہاں انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیاں سرزد ہوتی ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے بیان میں خاتون ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے بتایا کہ فروری میں ایرانی سلامتی افواج کے ساتھ جھڑپ کے بعد کم از کم 300 صوفیوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا، جو اپنے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ اُس وقت سے ملک بھر میں ایرانی حکومت نے صوفیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی ہے۔

نوئرٹ نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ سکیورٹی افواج کی حراست کے دوران مار پیٹ اور ماورائے عدالت ہلاکتیں واقع ہوتی رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسٹر ثلاث کی فوری پھانسی سے بخوبی پتا چلتا ہے کہ ایرانی حکومت کو انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں۔

اکاون برس کا سیلاس بس ڈرائیور اور دو بچوں کا باپ تھا۔ اُن پر فروری میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران تین پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG