رسائی کے لنکس

ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکے سے32 کان کن پھنس گئے


پیر کے روز شمالی ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں زیر زمین دھماکے کے نتیجے میں 32 کان کن، کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن بحراسود پر واقع بندرگاہ زونگولداک کے نزدیک کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ایسوسی ایٹڈپریس نے ایک صوبائی گورنر ایردل عطا کے حوالے سے کہا ہے کہ کان کن زمین سے 540 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آٹھ دوسرے کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔

کان میں دھماکے کی وجوہات کے بارے میں فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکا ۔ اس سے قبل فروری میں شمالی ترکی میں ہی ایک اور کان میں ہونے والے دھماکے میں 13 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔

ترکی میں کان کا بدترین حادثہ 1992ء میں پیش آیا تھا جس میں زونگولداک کے علاقے کی ایک کان میں گیس دھماکے سے 263 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG