رسائی کے لنکس

ہرات: بم دھماکے میں آٹھ ہلاک، سات زخمی


فائل
فائل

افغانستان کے مغربی صوبہٴ ہرات میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے میں آٹھ عام شہری ہلاک جب کہ سات زخمی ہوئے۔

ہرات کے گورنر کے ترجمان، جیلانی فرہاد نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ یہ دھماکہ پیر کی شام شنداد ضلعے کی ایک مقامی مارکیٹ میں، پیٹرول اسٹیشن کے قریب واقع ہوا۔

فرہاد نے مزید کہا کہ ’’ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں‘‘۔

صحت سے متعلق مقامی اہل کاروں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے‘‘۔

بم دھماکے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، کشیدگی کے شکار ضلعہ شنداد میں طالبان باغیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG