رسائی کے لنکس

بین الاقوامی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان 2012ء


منتظمین کے مطابق، تجارتی نمائش ميں شرکت کے لئے ایکسپو سینٹر کراچی میں 300 اسٹال لگائے گئے ہیں

عالمی سطح کی ساتویں تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان سنہ2012 کا جمعرات سے کراچی میں افتتاح ہورہا ہے۔ یہ نمائش 4سے 7اکتوبر تک جاری رہے گی۔
ٹريڈ ڈيوليپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو طارق رضا نقوی کے مطابق تجارتی نمائش ميں شرکت کے لئے ایکسپو سینٹر کراچی میں 300 اسٹال لگائے گئے ہیں جس میں 500 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی خریدار شرکت کرینگے۔

شہر کراچی میں ساتویں ایکسپو پاکستان کے انعقاد کے موقع پر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اور شرکاءکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.

امن و امن کی غیر یقنی صورت حال اور شہر میں جاری دہشت گردی کے باعث ایکسپو سینٹر جانے والے راستوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔

ایکسپو پاکستان کے پر امن انعقاد سے دنیا بھر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو پاکستان کا مثبت پیغام دیا جائے گا جس سے نہ صرف ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافہ ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی آمد سے بڑی تعداد میں زر مبادلہ بھی حاصل ہوسکے گا جو پاکستان می معیشت کے استحکام اور ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابقو، تجارتی نمائش سے ایک ارب ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

گذشتہ سال نمائش میں 517 ملین ڈالرز کی تجارت دیکھنے میں آئی تھی جس میں 500بین الاقوامی خریدار شریک تھے۔


نمائش کے لئے شہری انتظامیہ نےکراچی ائر پورٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی رہائش گاہوں ‘ ہوٹلوں اور وہاں سے ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر آنے جانے والی دونوں اطراف کی شاہراہوں کو رنگ برنگی پھولوں والے پودوں کی مدد سے سڑکوں اور راستوں کو سجایا گیا ہے ۔
XS
SM
MD
LG