رسائی کے لنکس

فیس بک پر ’ردِ عمل‘ کے مزید خودکار بٹن متعارف


فائل
فائل

سماجی میڈیا کے نامور ادارے نے لائیک کے ساتھ ساتھ اب ’واہ‘، ’ہاہا‘، ’افسردہ‘، ’برہم‘، اور ’شفقت‘ کے خودکار بٹن متعارف کرائے ہیں، جن کے استعمال سے آپ اپنے احباب کی پوسٹ پر اِن میں سے کسی بھی جذبے کا اظہار کر سکیں گے

فیس بک کے صارفین آج سے صرف انگوٹھے کے اشارے والا ’لائیک‘ ہی نہیں، بلکہ بہت کچھ کر پائیں گے۔

سماجی میڈیا کے نامور ادارے نے لائیک کے ساتھ ساتھ اب ’واہ‘، ’ہاہا‘، ’افسردہ‘، ’برہم‘، اور ’شفقت‘ کے خودکار بٹن متعارف کرائے ہیں، جن کے استعمال سے آپ اپنے احباب کی پوسٹ پر اِن میں سے کسی بھی جذبے کا اظہار کر سکتے ہیں؛ جب کہ ’لائیک‘ کا آپشن، جو فیس بک کی پہچان بن چکا ہے، بھی موجود ہوگا۔

فیس بک نے کہا ہے کہ ادارے نے محسوس کیا ہے کہ صارفین کے پاس کسی پوسٹ پر رائے زنی کے دیگر طریقے بھی موجود ہونے چاہئیں۔

فیس بک مصنوعات ڈزائن کرنے کے شعبے کی سربراہ، جولی زون نے ’این بی سی نیوز‘ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’’تقریباً ایک برس قبل، مارک (زکربرگ) نے اپنے کمرے میں کچھ حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ برسوں سے ہم صارفین سے سنتے آ رہے ہیں کہ ’فیڈ بیک‘ کے دیگر بٹن بھی ہونے چاہئیں، جس سے آپ کسی پوسٹ پر ’لائیک‘ کے علاوہ بھی اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں‘‘۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پتا تھا کہ یہ خاصا بڑا کام ہوگا، یہ ایک بڑی تبدیلی ہے، چونکہ لائیک کا بٹن دِن میں ایک ارب بار دبایا جاتا ہے‘‘۔

سماجی میڈیا نیٹ ورک نے کہا ہےکہ ایک برس سے پہلے، ’اموجیز‘ (آئی کونس) پر سامنے آنے والی پوسٹوں اور رائے زنی پر ردِ عمل ظاہر کرنے کے لیے، لوگ پہلے ہی استعمال کر رہے تھے۔ فیس بک نے یہ تبدیلی کا تجربہ گذشتہ اکتوبر میں آئرلینڈ اور اسپین کے صارفین پر کیا گیا۔

دنیا بھر کے1.6 ارب لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG