رسائی کے لنکس

فیصل شہزاد کے خلاف دس الزامات پر مبنی فردِ جرم عائد


اِن میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش اور دہشت گردی اور ہتھیاروں سے متعلق متعدد الزامات شامل ہیں

امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ ایک فیڈرل گرینڈ جیوری نے ٹائمزاسکوائر میں بم دھماکہ کرنے کے ملزم فیصل شہزاد کے خلاف گذشتہ ماہ نیویارک شہر میں کار بم کا ناکام دھماکہ کرنے کے حوالے سے دس الزامات پر مبنی فردِ جرم فائل کی ہے۔

جمعرات کو پیش کی جانے والی فردِ جرم شہزاد کے خلاف ابتدائی مقدمے میں پانچ الزامات کا اضافہ کرتی ہے۔

اِن میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش اور دہشت گردی اور ہتھیاروں سے متعلق متعدد الزامات شامل ہیں۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں اُسے عمر قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تیس سالہ پاکستانی نژاد امریکہ شہری، فیصل شہزاد کو تین مئی کو حراست میں لیا گیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں نے اُنھیں ایک ایسی گاڑی سے منسلک کیا تھا جو ایک کروڈ بم کے ساتھ ٹائمز اسکوائر میں پارک کی گئی تھی۔

فیصل کو تلاش کرکے ایک طیارے سے اتارا گیا جو نیو یارک سے دوبئی پرواز کرنے والا تھا۔

اِس فرد جرم میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہزاد نے دھماکہ خیز مادوں کی تربیت پاکستانی طالبان سے وزیرستان کے علاقے میں حاصل کی تھی۔

شہزاد کو 21جون کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG