رسائی کے لنکس

فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات جاری


Faiz Ahmad Faiz
Faiz Ahmad Faiz

فیض احمد فیض کے حوالے سے تقریبات میں توجہ کا مرکز بھارت سے آنے والا ایک وفد ہے جس میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر جیسی اہم فلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جو فیض احمد فیض سے عقیدت رکھتے ہیں۔ معروف پاکستانی شاعر اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید ان تقریبات کا حصہ ہیں۔

1911ء میں پیدا ہونے والے معروف شاعر فیض احمد فیض کی اس سال صد سالہ تقریبات کئی ملکوں میں منائی جارہی ہیں اور لاہور میں فیض فاؤنڈیشن کچھ دیگر اداروں کے تعاون سے ان تقریبات کی میزبانی کررہی ہے ۔ ان میں نمایاں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کا علم وادب سے متعلق گرومانی سینٹر ہے جس کے زیر اہتمام ہفتہ کو ایک تقریب میں معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی نے فیض پر ایک طویل مکالمہ پیش کیا اور اسی تقریب میں معروف شاعرافتخارعارف نے فیض احمد فیض کی طرف سے ان کو لکھے گئے خطوط فیض فاؤنڈیشن کو پیش کیے۔

فیض احمد فیض کے حوالے سے تقریبات میں توجہ کا مرکز بھارت سے آنے والا ایک وفد ہے جس میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر جیسی اہم فلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جو فیض احمد فیض سے عقیدت رکھتے ہیں۔ معروف پاکستانی شاعر اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید ان تقریبات کا حصہ ہیں۔

انھوں نے وائس آف امریکہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ فیض احمد فیض پر صد سالہ جشن میں زیادہ توجہ فیض کی شاعری پر تنقید کی بجائے اس عظیم شاعر سے جڑی لوگوں کی یادوں پر ہے۔” میں سمجھتا ہوں یہ اچھی بات ہے کیونکہ فیض صاحب پر تنقید تو بہت لکھی گئی، لکھی جائے گی بھی اور موجود بھی ہے ۔“

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی
جاوید اختر اور شبانہ اعظمی

اصغر ندیم سید نے کہاکہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے ان تقریبات میں دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن پر زور دیا ہے اور دونوں نے فیض احمد فیض کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا جگہ جگہ ذکر کیا۔

”ان دونوں کے والدین کا فیض صاحب کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا مثلاًجانثار اختر اور کیفی اعظمی دونوں فیض صاحب کی تحریک کے لوگ تھے اور یہ دونوں خاندان لکھنوٴ میں رہتے تھے اور فیض صاحب کی تحریک بھی لکھنوٴ سے شروع ہوئی ۔“

لاہور میں تقریبا ت کے دوران فیض کے بارے میں لکھی گئی چھ کتابوں کا افتتاح ہوا۔ الحمراء لاہور میں فیض سے متعلق ایک تصویر ی نمائش جاری ہے ۔

XS
SM
MD
LG