رسائی کے لنکس

اسٹار ٹریک کے اداکار حادثاتی طور پر ہلاک


اسٹار ٹریک میں چیکوو کے کردار سے شہرت پانے والے روسی نژاد ہالی وڈ اداکار، اینٹون یلچن اپنی ہی گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہوئے

مشہور زمانہ اسٹار ٹریک سیریز فلموں کے معروف اداکار اینٹون یلچن لاس اینجلس میں حادثاتی طور پر انتقال کر گئے۔

اسٹار ٹریک میں چیکوو کے کردار سے شہرت پانے والے روسی نژاد ہالی وڈ اداکار اینٹون یلچن اپنی ہی گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہوئے۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس پولیس حکام کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اینٹون کے گھر میں کھڑی ان کی گاڑی ڈھلوان پر بے قابو ہوگئی اور انہیں اپنے ساتھ گھسیٹتے ہوئے پیچھے کی جانب لے گئی۔ اینٹون حفاظتی باڑ اور گاڑی کے درمیان دب کر ہلاک ہوگئے۔

یلچن نے 2009ء اور 2013ء کی’اسٹار ٹریک‘ سیریز کی فلموں میں پاول چیکوو کا کردار ادا کیا تھا۔

’اسٹار ٹریک‘ کی تیسری فلم اسٹار ٹریک بینونڈ میں بھی شائقین انہیں اسی کردار میں دیکھ سکیں گے۔

یلچن کی دیگر فلموں میں ’لائیک کریزی‘ اور ’گرین روم‘ شامل ہیں۔

اینٹن یلچن کے خاندان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

XS
SM
MD
LG