رسائی کے لنکس

بھارت: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنس ٹیم چھوڑ کر سڈنی روانہ، جلد واپس آنے کی توقع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے درمیان ہی وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پیٹ کمنس کی فیملی میں سنگین بیماری کی وجہ سے انہیں بھارت سے واپس آنا پڑا ہے۔ تاہم کرکٹ بورڈ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ ان کی فیملی میں کون بیمار ہے اور بیماری کی نوعیت کیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق کمنس کے جلد بھارت واپس پہنچنے کی توقع ہے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پیٹ کمنس بالنگ نہیں کر سکے تھے اور اس میچ کے فیصلے کے فوری بعد ہی کمنس وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔

دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کا فیصلہ کھیل کے تیسرے روز ہی ہو گیا تھا۔ بھارت نے 115 رنز کا ٹارگٹ چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے چار میچز کی سیریز میں 0-2 صرف کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ یکم مارچ سے اندرور میں شروع ہو گا جس کے لیے کھلاڑیوں کو 10 روز انتظار کرنا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG