رسائی کے لنکس

فرحان اختر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم میں شریک


فرحان اختر (فائل فوٹو)
فرحان اختر (فائل فوٹو)

رابن ہڈ آرمی خوراک کے ضیاع اور بھوک کے مسائل سے نمٹنے کی ایک ملک گیر تنظیم ہے جو بھارت کے ساتھ #ہیش ٹیگ مشن 500 نامی مہم چلا رہی ہے۔

اس سال پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے کی ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے، جس میں بالی وڈ کے نامور اداکار اور گلوکار فرحان اختر اور مشہور موسیقار وشال اور دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

اداکار فرحان اختر موسیقار اودے بینگل، وشال دادلانی پاکستان کی ایک سماجی تنظیم 'رابن ہڈ آرمی' کی تازہ ترین مہم میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور اس پراجیکٹ کے پیغام کے فروغ کے لیے انھوں نے ایک ترانہ بھی تیار کیا ہے۔

رابن ہڈ آرمی خوراک کے ضیاع اور بھوک کے مسائل سے نمٹنے کی ایک ملک گیر تنظیم ہے جو بھارت کے ساتھ # مشن 500 نامی مہم چلا رہی ہے۔

مہم کے ذریعے تنظیم مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے 5 لاکھ ہم وطنوں کو یوم آزادی کے موقع پر پیٹ بھر کا کھانا کھلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رابن ہڈ آرمی نامی تنظیم کراچی سے شروع ہوئی اور اب اسلام آباد اور لاہور میں بھی کام کر رہی ہے جو ریستورانوں کے ساتھ مل کر بچے ہوئے کھانے کی تقسیم کا منظم عمل چلا رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنی آزادی کے 69 برس مکمل کر لیے ہیں اور اس موقع پر ہم دونوں ملکوں کے مشترکہ مسئلے 'بھوک' کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔

مشن کی تکمیل کے لیے تنظیم کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر دونوں ملکوں کے طالب علموں، خاندانوں، کارپوریٹ دفاتر کو متحرک کیا گیا ہے کہ وہ سرحد کے دونوں اطراف میں بسنے والے پانچ لاکھ مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کریں۔

بھارت میں رابن ہڈ آرمی کے بانی نیل گھوش نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سب کو ایک ساتھ لانے اور اس منصوبے کے ممکنہ اثرات کو دیکھ کر حوصلہ افزائی ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد دونوں ملکوں کے شہریوں کو ہمارے مشترکہ دشمن "بھوک" سے آگاہ کرنا اور اس مسئلے کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔

پاکستان میں رابن ہڈ آرمی قائم کرنے والی سارہ آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 14 اگست پر ہمیں آپ کی مالی تعاون کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں آپ سے صرف آپ کا وقت اور ساتھی شہریوں کے لیے درد مندی کا جذبہ چاہیئے۔

اس مہم کے ذریعے 14 اور 15 اگست کے دن دونوں ملکوں میں رضاکاروں، طالب علموں، اداروں، کمپنیوں اور موسیقاروں کے تعاون سے بنگلور، چنئی، حیدر آباد سمیت پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لاکھوں مستحق بے گھر لوگوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG