رسائی کے لنکس

سینئر اداکار فاروق ضمیر انتقال کر گئے


فاروق ضمیر نے اداکاری کے فن کو اپنی زندگی کے تقریباً 25 سال دیے۔ اس دوران جن ڈراموں کی بدولت انہیں پاکستان کے ہر گھر میں دیکھا اور پہچانا گیا ان میں ’رانی‘، ’گڈریا‘، ’سراغ زندگی‘، شامل ہیں

پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد کامیاب ڈراموں کو لازوال شہرت بخشنے والے سینئر اداکار فاروق ضمیر جمعرات کی شام لاہور میں انتقال کر گئے۔

انہیں طویل عرصے سے سانس کا مرض لاحق تھا اور اس میں شدت آجانے کے سبب ہی انہیں کئی دن قبل ’سی ایم ایچ اسپتال‘، لاہور میں داخل کر ایا گیا تھا۔

فاروق ضمیر نے اداکاری کے فن کو اپنی زندگی کے تقریباً 25 سال دیے۔ اس دوران جن ڈراموں کی بدولت انہیں پاکستان کے ہر گھر میں دیکھا اور پہچانا گیا ان میں ’رانی‘، ’گڈریا‘، ’سراغ زندگی‘، شامل ہیں۔

یہ تمام ڈرامے ’پی ٹی وی‘ سے نشر ہوئے، جبکہ پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت بننے والے کئی ڈراموں میں بھی انہوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے: مثلاً ’خاندان شغلیہ‘ ، ’مخملہ‘ اور ’مائرہ‘۔

XS
SM
MD
LG