رسائی کے لنکس

ایف بی آئی ایجنٹس پر نقل اورجھوٹ بولنے کا الزام


ایف بی آئی ایجنٹس پر نقل اورجھوٹ بولنے کا الزام
ایف بی آئی ایجنٹس پر نقل اورجھوٹ بولنے کا الزام

امریکی محکمہٴ انصاف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کےساتھ کام کرنے والے کافی ایجنٹس نے داخلی انٹیلی جنس کے بارے میں ہدایات سے متعلق امتحان کے دوران نقل کی اور جھوٹ بولا۔

محکمے کے انسپکٹر جنرل گلین فائین نے پیر کوبتایا کہ ایجنٹوں نے، جِن میں سپروائیز رزبھی شامل تھے، ٹیسٹ کے دوران ایک دوسرے سے مشورہ کیا اورسوالات کے حل تک اُن کی رسائی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل کرنے والے سارے ایجنٹس نے ٹیسٹ کی جھوٹی تصدیق کی ، جِس میں کہا گیا تھا کہ اُنھوں نےسارا کام کسی کی مدد کے بغیر خود ہی کیا ہے۔

محکمہٴ انصاف نے ایف بی آئی پر زور دیا ہے کہ نقل میں ملوث ایجنٹوں کو ڈسپلن میں لایا جائےاور نئے ٹیسٹ کا بندوبست کیا جائے۔

تاہم، ایف بی آئی کی طرف سےپیر کو جاری ہونے والےایک بیان میں اِس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایجنٹوں کی وسیع تر اکثریت نے ٹیسٹ کے دوران نقل میں حصہ نہیں لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے ضابطوں کی پاسداری نہ کرنے والے ایجنٹوں کی طرف سے اپنائے گئے رویے کا کوئی جواز نہیں ہے، اور یہ کہ ایمانداری ایف بی آئی کارکنوں کی پہچان ہے۔

XS
SM
MD
LG