پشاور میں قونصل خانے کی گاڑی پر ہونے والے خودکش کار بم حملے کی تحقیقات کے لیے امریکی ایف بی آئی کے افسران کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
یہ امریکی ماہرین پاکستانی تفتیش کاروں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے میں پیر کی صُبح کیے گئے اُس حملے میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کی کوشش کریں گے جس میں کم ازکم دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
خودکش بمبار نے آبدرہ روڈ پر بارود سے بھری اپنی کار امریکی قونصل خانے کی بکتر بند گاڑی سے ٹکرا دی تھی جس میں سوار دو امریکی اور دو مقامی ملازمین زخمی ہو گئے۔
امریکی حکام کے بقول اس حملے میں کوئی امریکی اہلکار ہلاک نہیں ہوا مگر صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور انھوں نے تاحال اپنے بیان کی تردید نہیں کی ہے۔
اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت راہگیروں کی یا پھر ان لوگوں کی تھی جو قرب و جوار میں رہائش پذیر تھے۔
ایف بی آئی کے تفتیشی افسران جائے وقوعہ اور دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کریں گے۔