رسائی کے لنکس

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش، پراسیکیوٹرز نے الزام واپس لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وفاقی پراسیکیوٹرز کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے دوران منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش کے الزام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

وفاقی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ جس دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر چڑھائی کی تھی اسی روز منتخب نمائندوں کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی تھی۔ البتہ جمعے کو اس حوالے سے ہونے والی تفتیش کے سربراہ نے بیان دیا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس بارے میں براہِ راست ثبوت تاحال نہیں ملا۔

منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش کا الزام جمعرات کو اس وقت سامنے آیا تھا جب مظاہرین میں سے ایک فرد جیکب چانسلے کے خلاف عدالتی کارروائی جاری تھی۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت کو لکھے گئے میمو میں کہا کہ شواہد موجود ہیں اور یہ چانسلے کے بیان اور عمل سے بھی ظاہر ہے کہ مظاہرین حکام کو پکڑ کر قتل کرنا چاہتے تھے۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت سے استدعا کی کہ چانسلے کو رہا نہ کیا جائے۔ لیکن بعد ازاں عدالت کی کارروائی کے دوران ایک اور پراسیکیوٹر ٹوڈ الیسن نے میمو سے یہ سطر نکال دی تھی۔

تصاویر: صدر ٹرمپ کے حامیوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی

صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کو کیپٹل ہل کی عمارت پر تعینات پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کیا اور عمارت کے اندر داخل ہو کر نعرے بازی کی۔

1/16 صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کو کیپٹل ہل کی عمارت پر تعینات پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کیا اور عمارت کے اندر داخل ہو کر نعرے بازی کی۔

پر تشدد مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔
2/16 پر تشدد مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔
کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا واقعہ امریکی سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پیش آیا۔ اجلاس میں صدارتی انتخابات کے دوران بعض ریاستوں کے نتیجے پر اٹھنے والے اعتراضات پر بحث سمیت نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی فتح کی توثیق کی جانی تھی۔
3/16 کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا واقعہ امریکی سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پیش آیا۔ اجلاس میں صدارتی انتخابات کے دوران بعض ریاستوں کے نتیجے پر اٹھنے والے اعتراضات پر بحث سمیت نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی فتح کی توثیق کی جانی تھی۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس کے بعد مجمع میں سے ایک بڑے گروپ نے کیپٹل ہل کی طرف مارچ کا آغاز کیا۔
4/16 صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس کے بعد مجمع میں سے ایک بڑے گروپ نے کیپٹل ہل کی طرف مارچ کا آغاز کیا۔
صدر ٹرمپ کے حامی کیپٹل ہل کی طرف جاتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
5/16 صدر ٹرمپ کے حامی کیپٹل ہل کی طرف جاتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔
6/16 صدر ٹرمپ کے حامیوں کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔
مظاہروں کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس اور نیشنل گارڈز نے پر امن طریقے سے مظاہرین کو کیپٹل ہل کمپلیکس سے پیچھے ہٹانا شروع کر دیا۔

7/16 مظاہروں کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس اور نیشنل گارڈز نے پر امن طریقے سے مظاہرین کو کیپٹل ہل کمپلیکس سے پیچھے ہٹانا شروع کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے قریب خطاب میں صدر ٹرمپ نے اس دعوے کو پھر دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا الیکشن کو چوری کیا گیا ہے اور یہ کہ وہ مکمل طور پر جیت گئے تھے۔
8/16 وائٹ ہاؤس کے قریب خطاب میں صدر ٹرمپ نے اس دعوے کو پھر دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا الیکشن کو چوری کیا گیا ہے اور یہ کہ وہ مکمل طور پر جیت گئے تھے۔
واقعے کے بعد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں نے کانگریس کی عمارت میں گشت شروع کر دیا۔

9/16  واقعے کے بعد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں نے کانگریس کی عمارت میں گشت شروع کر دیا۔

پولیس نے کپیٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے چند مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ امریکی کانگریس کو کیپٹل ہل میں صدارتی اتنخاب 2020 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنا تھا۔
10/16 پولیس نے کپیٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے چند مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ امریکی کانگریس کو کیپٹل ہل میں صدارتی اتنخاب 2020 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنا تھا۔
مظاہرین کے کیپٹل ہل میں داخل ہونے کے بعد کپیٹل پولیس کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لی تھیں۔

11/16 مظاہرین کے کیپٹل ہل میں داخل ہونے کے بعد کپیٹل پولیس کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لی تھیں۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل میں گھسنے کے بعد کانگریس ارکان نے خود کو اپنے چیمبروں تک محدود کر لیا ۔
12/16 صدر ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل میں گھسنے کے بعد کانگریس ارکان نے خود کو اپنے چیمبروں تک محدود کر لیا ۔
عمارت میں چڑھائی کے وقت کانگریس کے ارکان نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام لیے تھے۔ واشنگٹن پولیس کے اہلکاروں نے ٹرمپ کے حامیوں سے فلور خالی کرانے کے بعد کمرے میں سب کی تلاشی بھی لی۔

13/16 عمارت میں چڑھائی کے وقت کانگریس کے ارکان نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام لیے تھے۔ واشنگٹن پولیس کے اہلکاروں نے ٹرمپ کے حامیوں سے فلور خالی کرانے کے بعد کمرے میں سب کی تلاشی بھی لی۔

واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامی اور سیکیورٹی اہلکار آمنے سامنے۔

14/16 واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامی اور سیکیورٹی اہلکار آمنے سامنے۔

کانگریس کی عمارت میں داخلے ہونے کی کوشش میں ٹرمپ کا ایک حامی آنسو گیس سے متاثر ہوا۔
15/16 کانگریس کی عمارت میں داخلے ہونے کی کوشش میں ٹرمپ کا ایک حامی آنسو گیس سے متاثر ہوا۔
واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل کی جانب مارچ۔

16/16 واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل کی جانب مارچ۔

Previous slide
Next slide

ٹوڈ الیسن کا کہنا تھا کہ یہ بات اگرچہ چانسلے کے متعلق تو درست ہے۔ مگر پراسیکیوٹر عدالت کو گمراہ نہیں کرنا چاہتے اور اس ہٹائی گئی سطر کی بنا پر چانسلے کی قید نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ جمعے کو ایک اور جج نے چانسلے کو رہا کرنے سے انکار کیا تھا۔

جمعے کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل مائیکل شیورن نے یہ دعویٰ واپس لیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں ہے کہ وہاں ہدف بنا کر قتل کرنے والے گروہ موجود تھے۔

مائیکل شیرون کا کہنا تھا کہ کیسز اور ملزمان کی بڑی تعداد کی وجہ سے شاید پراسیکیوٹرز کے درمیان کچھ غلط فہمی ہو گئی تھی۔

پراسیکیوٹرز نےجمعرات کو ایک اور ملزم، جو ایئر فورس کے سابق ملازم ہیں، کے بارے میں بھی ایسا ہی شبہہ ظاہر کیا تھا۔ کیوں کہ ان کے پاس سے ہاتھوں کو باندھنے والے پلاسٹک کے پٹی نماں زیپ ٹائی ملی تھی۔

امریکی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:40 0:00

چانسلے کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی تصویر نہیں دیکھی جس میں چانسلے کا عمل خطرناک ہو۔ ان کے بقول وہ وہاں صرف احتجاج کرنے گئے تھے۔

الیسن نے کہا کہ چانسلے اس دن اپنے عمل پر فخر کا اظہار کر رہے تھے اور وہ بائڈن کی حلف برداری تقریب میں بھی شامل ہونا چاہتے تھے۔

انہوں نے چانسلے کے بارے میں کہا کہ وہ حقیقت سے دور اور سازشی مفروضات پر یقین رکھنے والا شخص ہے۔

بڑے پیمانے پر ہونے والی اس تحقیقات کا دائرہ کئی شہروں پر محیط ہے۔ کیوں کہ کیپیٹل ہل پر چڑھائی کے دن صرف 13 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا اور اکثر افراد اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔

ایف بی آئی اس تناظر میں تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا مظاہرین میں سے کچھ افراد منتخب نمائندوں میں سے کسی کو اغوا کرنے کی سازش کر رہے تھے۔ اس لیے وہ کچھ مظاہرین کے پاس زپ ٹائی اور پیپر اسپرے کی موجودگی وجہ بتاتے ہیں۔

اگرچہ قتل کی سازش کی سطر تو ہٹا دی گئی لیکن پراسیکیوٹرز اس بیان پر قائم ہیں کہ چانسلے کرسیاں پھلانگ کر اس ڈائس تک پہنچا جہاں سے نائب صدر مائیک پینس اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اور اس نے ایک نوٹ لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ وقت ہی لگے گا مگر انصاف ضرور ہو گا۔

کیپٹل ہل کی عمارت میں نیشنل گارڈز کا بسیرا

امریکی مجسٹریٹ ڈیبرا فائین نے چانسلے کو ٹرائل شروع ہونے تک جیل بھیج دیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ چانسلے کے فرار ہونے کا امکان ہے اور وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ چانسلے ایک ایسی چڑھائی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوا جس میں تشدد کے ذریعے حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG