رسائی کے لنکس

کابل: مسلح افراد کی فائرنگ، معروف ٹی وی اینکر ہلاک


فائل
فائل

افغان حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیلی ویژن کی ایک سابق معروف خاتون صحافی ہلاک ہوگئی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا ہے کہ مینہ منگل کو 11 مئی کی صبح سات بج کر 20 منٹ پر کابل میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

عینی شاہدین دکاندار، جنھوں نے یہ واقع ہوتے ہوئے دیکھا، ’ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی‘ کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے کابل کی ’کارتہ نو مارکیٹ‘ میں فائرنگ کی، ایسے میں جب مینہ کار کا انتظار کر رہی تھیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ہوا میں چار فائر کرکے مارکیٹ میں موجود لوگوں کو منتشر کیا اور پھر مینہ کی چھاتی میں دو گولیاں پیوست کر دیں۔

مینہ منگل کے رشتہ داروں نے’ریڈیو فری یورپ/ریڈیولبرٹی‘ سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے پارلیمان کے ایوانِ زیریں، ولوسی جرگہ میں ثقافتی مشیر کا عہدہ سنبھالنے کی غرض سے وہ کار کی آمد کا انتظار کر رہی تھیں۔

’آریانا نیوز‘ کی ویب سائٹ پر وقوعہ کی شائع تصاویر میں مینہ منگل کی لاش سڑک پر خون میں لت پت پڑی دکھائی دیتی ہے۔

مینہ ایک نجی ٹیلی ویژن، ’آریانا ٹی وی‘ میں پریزنٹر کے طور پر ایک عشرے سے زائد عرصے تک وابستہ رہ چکی تھیں، جس کا طلوع پشتو زبان کی نجی ٹیلی ویژن چینل، ’لمر‘ اور نجی قومی ٹیلی ویژن براڈکاسٹر، ’شمشاد ٹی وی‘ سے تعلق ہے۔

وہ سماجی میڈیا کے معروف پیجز شائع کرتی تھیں، جن میں افغان خواتین کی ملازمت کے حقوق اور افغان لڑکیوں کے اسکول جانے کے معاملے کو اجاگر کیا جاتا تھا۔

XS
SM
MD
LG