رسائی کے لنکس

مردوں کے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی خاتون امپائر


آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوساک نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوساک نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوساک مردوں کے کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں فرائض انجام دینے والی پہلی خاتون امپائر بن گئی ہیں۔

جمعرات کو انہوں نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

ٹیسٹ میچ میں چوتھے امپائرکے فرائض میں پچ کی تیاری اور سامان کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فیلڈ امپائروں کی مدد کرنا شامل ہے۔

پولوساک پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مردوں کے ون ڈے انٹرنیشنل میں فیلڈ میں اس وقت فرائض انجام دیے تھے جب نمیبیا نے اپریل 2019 میں ونڈووک میں عمان کی میزبانی کی تھی۔

تاہم کلیئر پولوساک کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں خدمات کا آغاز اس وقت تک محدود رہے گا جب تک کہ ان کے ساتھی امپائرز میں سے کوئی ایک گراؤنڈ میں کسی سبب اپنے فرائض کی انجام دہی سے قاصر ہو۔

کرونا وائرس کی وجہ سے سخت سفری پابندیوں کے نتیجے میں بھارت کے مقابل چار میچوں کی سیریز کے لیے امپائرنگ ٹیم کو خصوصی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ 32 سالہ پولوساک نے 2017 میں نیو ساؤتھ ویلز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان اپنی ہی سرزمین پر ہونے والے ایک روزہ میچ کے دوران پہلی خاتون ایمپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

XS
SM
MD
LG