رسائی کے لنکس

’پُرسکون کراچی فیسٹیول‘، شہر میں امن کے فروغ کی ایک کاوش


’پُرسکون کراچی فیسٹیول‘ کا انعقاد
’پُرسکون کراچی فیسٹیول‘ کا انعقاد

’نجانے اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی ہے، کسی زمانے میں یہ شہر، دوستوں اور امن و سکون والا شہر کہلاتا تھا کراچی میں بسنے والی نئی نسل 'پرسکون کراچی' کا خواب دیکھتی ہے، تقریب کے مہمان ِخصوصی صوبائی وزیر میر ہزار بجارانی کی گفتگو۔

دو کروڑ آبادی والے شہر 'کراچی' میں جہاں آئے روز بد امنی کے واقعات نے شہر کے امن کو متاثر کر رکھا ہے وہیں شہر سے تعلق رکھنے والے 7 آرٹسٹوں نے شہر میں دوبارہ 'امن' کے رنگ بھرنے کیلئے جمعے کو 'پُرسکون کراچی' نامی فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان ِخصوصی سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار بجارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’نجانے اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی ہے، کسی زمانے میں یہ شہر، دوستوں اور امن و سکون والا شہر کہلاتا تھا۔ کراچی میں بسنے والی نئی نسل 'پرسکون کراچی' کا خواب دیکھتی ہے۔ اسی کاوش کو پورا کرنے کیلئے آرٹسٹوں نے اس کاوش کا آغاز کیا ہے۔

صوبائی وزیر
میر ہزار بجارانی کا مزید کہنا تھا کہ، ’امید ہے کہ کراچی کا سکون پہلے کی طرح پھر لوٹے گا اور اپنے عروج کو چھوئےگا‘۔

پرسکون کراچی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیا الدین کا کہنا تھا کہ " پرسکون کراچی آرٹسٹوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے شہریوں کو اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ جمع کرکے فیسٹیول کے انعقاد کیا جو ایک بڑی بات ہے"۔

کراچی کے شہری کیا چاہتے ہیں؟
فیسٹیول کے پہلے روز تین آرٹسٹوں نے ایک ڈرائنگ کے ذریعے شہر میں اچھی چیزوں کے انعقاد کے منظر بنائے فیسٹیول میں شریک شہریوں نے اس حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کیا۔ شہریوں نے کراچی کو پرسکون بنانے کیلئے شہر میں تحفظ کو یقینی بنانے، سیکیورٹی اداروں کے کردار کو اچھا کرنے امن، صفائی بنیادی سہولتوں کی مناسب فراہمی، شہر میں تحفظ کے مطالبے سمیت کرپشن کے خاتمے اور کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی تجاویزات پیش کیں جسکے مطابق آرٹسٹوں نے بڑی مہارت سے اسے کینوس پر یکجا کرکے عوام کے سامنے پیش کیا۔

ایک شہری خاتون نے وائس آف امریکہ کی نمائندہ سے گفتگو میں کہا کہ، ’کراچی میں امن ہر شہری کا خواب ہے اس کیلئے کراچی کے آرٹسٹوں کا آگے آکر کچھ کرنا ایک اچھا اقدام ہے امید ہے اس فیسٹیول کے ذریعے شہریوں کو ایک اچھا تاثر ملے گا‘۔

'پرسکون کراچی' کا مقصد
پرسکون کراچی کے اس فیسٹیول کا مقصد کراچی کی اہمیت اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ جبکہ کراچی کے موجودہ حالات اور افراتفری کے باعث شہر میں بد امنی اور بے سکونی کی چھائی ہوئی فضاء کو بہتر اور پّر سکون بنانے اور لوگوں کو خوف سے باہر نکالنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

تین روزہ فیسٹیول کراچی کے تین مقامات آرٹس کونسل، کینٹ اسٹیشن اور نیشنل پرفارمنگ آرٹس ناپا میں جاری رہیں گے اس دوران شعبہ آرٹ سے متعلقہ شوز، ڈرامیٹک ریڈنگز، اسٹوری ٹیلینگ اور صو فیانہ موسیقی کا اہتمام بھی کیا جا ئے گا۔
XS
SM
MD
LG