رسائی کے لنکس

لاہور: ایف آئى اے کےخلاف کار بم سے خود کُش حملہ


لاہور خودکش دھماکہ
لاہور خودکش دھماکہ

ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور ایک بچّہ بھی شامل ہے

پاکستان میں پولیس نے کہا ہے کہ لاہورمیں ایک طاقتور کار بم کے خودکُش حملے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور ایک بچّہ بھی شامل ہے۔

پیر کی صبح ایک دھماکے میں ایک ایسی دو منزلہ عمارت تباہ ہوگئى جس میں چھان بین کی وفاقی ایجنسی ( ایف آئى اے) کا دفتر قائم تھا۔حملے میں کئى قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور سڑک پر ایک بہت بڑا گڑھا بن گیا۔ حکام کا اندازہ ہے کہ اس حملے میں 600 کلو گرام تک بارود استعمال کیا گیا تھا۔

پاکستانی طالبان نےپولیس کے دفتر پر اس حملے کی ذمّے داری کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان اعظم طارق کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ، افغان سرحد کے قریب پاکستان کے قبائیلی علاقوں امریکہ کے ڈرونز یا بے پائلٹ طیاروں اور پاکستانی فوج کے حملوں کا انتقام لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسی دوران ، پاکستانی انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ پیر کے روز شمالی وزیرستان کے قبائیلی علاقے میں ایک امریکی بے پائلٹ طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ حملے میں کم سے کم ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔ حملے کا حدف شمالی وزیرستان کے سب سے بڑے شہر میران شاہ میں مشتبہ جنگجوؤں کا ایک احاطہ تھا۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے لاہور میں کیے جانے والے حملے کی شدید مذمّت کی ہے ۔سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس قسم کی ‘وحشیانہ کارروائیوں’ سے دہشت گردوں کے خوف اور دہشت پھیلانے کے ایجنڈے کی عکاسی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG