رسائی کے لنکس

امریکہ اور پرتگال کا میچ دو دو سے برابر


امریکی کھلاڑی
امریکی کھلاڑی

پرتگال نے 'اسٹاپیج ٹائم' کے آخری 30 سیکنڈز میں گول کر کے میچ برابر کر دیا

برازیل میں جاری ورلڈکپ فٹبال 2014 کے گروپ جی میں امریکہ اور پرتگال کا میچ انتہائی سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا۔

پرتگال نے
'اسٹاپیج ٹائم' کے آخری 30 سیکنڈز میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس میچ کی برابری کے بعد بھی دونوں ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جا سکتی ہیں۔

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے گھٹنے کی تکلیف کے باوجود یہ میچ کھیلا۔

میچ کے پہلے پانچ ہی منٹوں میں پرتگال نے گول کرکے برتری حاصل کر لی تھی جسے 64 ویں منٹ میں امریکہ نے برابر کیا۔

امریکی کھلاڑی کلنٹ ڈیمپسی نے 84 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔ تاہم میچ ختم ہونے کے قریب رونالڈو کے پاس پر پرتگال کے کھلاڑی وریلا نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

میچ میں امریکہ گول کیپر ٹیم ہاورڈ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

گروپ جی میں جرمنی اور امریکہ کے چار چار پوانئٹس ہیں جب کہ پرتگال اور گانا کا ایک ایک پوائنٹ ہے۔

آئندہ میچ میں اگر امریکہ اور جرمنی کے درمیان مقابلہ برابر رہا تو یہ دنوں ٹیمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔
XS
SM
MD
LG