رسائی کے لنکس

فٹ بال عالمی کپ: اٹلی کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست


فٹبال کے حلقے اس میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ گوکہ یہ میچ نہ جیت سکا لیکن کھیل پر اس کی گرفت خاصی حد تک مضبوط رہی۔

برازیل کے شہر مینیوس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ڈی کے اہم میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2 - 1 سے شکست دے دی۔

دو سابق عالمی چیمپینئنز کے مابین کھیلا جانے والا یہ میچ انتہائی دلچپسپ اور سنسنی خیز رہا۔

اٹلی کے کلاڈیو نے پہلے ہاف کے 35ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، لیکن اگلے ہی منٹ میں انگلینڈ کے ڈینیئل نے شاندار ہیڈر پر گول کر کے اسکور کو ایک، ایک سے برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر میچ کا فیصلہ کن گول اٹلی کے ماریو بالاٹیلی نے کیا۔

اس دوران انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کو برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔

فٹبال کے حلقے اس میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ گوکہ یہ میچ نہ جیت سکا لیکن کھیل پر اس کی گرفت خاصی حد تک مضبوط رہی۔

اس سے قبل کوسٹاریکا نے یورا گوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی جبکہ کولمبیا نے یونان کو 0-3 سے ہرا دیا تھا۔

فٹبال عالمی کپ میں اتوار کو تین مقابلے ہوں گے جن میں سوئٹزرلینڈ اور اکواڈور، فرانس اور ہونڈوراس جبکہ ارجنٹائن اور بوسنیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
XS
SM
MD
LG