رسائی کے لنکس

ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان


پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے دوران تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب 103 میچز کھیلے گئے۔ پاکستان نے 53 میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ نے 47 میچ جیتے۔

ایک میچ ٹائی ہوا اور دو بے نتیجہ رہے۔

XS
SM
MD
LG