رسائی کے لنکس

فن لینڈ میں چاقو کے وار سے دو افراد ہلاک، چھ زخمی


چاقو گھوپنے کے واقعات کے بعد اہل کار امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
چاقو گھوپنے کے واقعات کے بعد اہل کار امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

فن لینڈ کے قومی تحقیقاتی ادارے کے مارکوس نے کہا ہے کہ انہیں ابھی اس بارے میں معلوم نہیں ہے کہ آیا چاقو مارنے کے ان واقعات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔

فن لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعے کے روز جنوب مغربی ساحلی شہر ترکو میں چاقو گھوپنے کے واقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک مشکوک شخص کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ پکڑے گئے شخص کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے لیکن وہ خدو خال سے غیر ملکی دکھائی دیتا ہے۔

فن لینڈ کے قومی تحقیقاتی ادارے کے مارکوس نے کہا ہے کہ انہیں ابھی اس بارے میں معلوم نہیں ہے کہ آیا چاقو مارنے کے ان واقعات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔

شہر کے ائیرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی انٹیلی جینس سروس نے دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں اضافہ کر دیا ہے ۔ جون میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے انکشاف کے بعد دہشت گردی کے خطرے سے چوکس رہنے کا انتباہ کیا گیا تھا۔

فن لینڈ عمومی طور پر ایک پرامن ملک ہے۔

یورپ میں چاقو گھوپنے اور دہشت گرد حملوں سے متعلق بدستور ہائی الرٹ ہے ۔ اس ہفتے کے دوران دو دہشت گرد حملے رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے سب سے بڑا حملہ بارسلونا میں ہوا جس میں مشتبہ افراد نے راہگیروں پر ویگن چڑھا کر کم ازکم 14 افراد کو ہلاک اور 100 سے زیادہ کو زخمی کر دیا۔

XS
SM
MD
LG