رسائی کے لنکس

آتش بازی کے شاندار مظاہروں سے نئے سال کا خیرمقدم


آتش بازی کے شاندار مظاہروں سے نئے سال کا خیرمقدم
آتش بازی کے شاندار مظاہروں سے نئے سال کا خیرمقدم

دنیا بھر میں آتش بازی کےرنگا رنگ مظاہروں سے نئے سال کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

2012ء کے اولمپکس کے میزبان لندن میں آتش بازی کے مظاہرہ شروع ہوتے ہی اُس لمحے کی ریکارڈنگ بھی بجائی گئی جب برطانوی دارالحکومت کو یہ علم ہوا کہ ان کھیلوں کی میزبانی اُس کے حصے میں آئی۔

لاکھوں لوگوں نے دریائے تھیمز کے کنارے قطار میں کھڑے ہو کر آتش بازی کا یہ عظیم الشان مظاہرہ دیکھا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی رات کے وقت آتش بازی کا ایک اور قابل دید مظاہرہ کیا گیا جس نے اندھیرے میں آسمان کو روشن کر دیا۔

لیڈی گاگا اور پلیسیڈو ڈومنگو بھی نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں منعقدہ نئے سال کی تقریب کے نامور شرکاء میں شامل تھے جہاں 10 لاکھ افراد نے نئے سال کی آمد کا اعلان کرنے والی گیند کے ٹھیی رات 12 بجے گرنے کے نظارہ کیا۔

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک دنیا بھر میں نئے سال کا پہلے خیر مقدم کرنے والوں میں شامل تھے جہاں آتش بازی اور لیزر شعاعوں کے کرتب کے علاوہ سڑکوں پر جشن اور فنکاروں نے اپنے فن کے مظاہرے بھی کیے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور ہانگ کانگ کی بندرگاہوں پرجگمگاتے آتش بازی کے مظاہروں کے نئے معیار دیکھنے میں آئے۔

چین کے بڑے شہروں بیجنگ اور شنگہائی نے اپنے مرکزی چوراہوں میں نا رکنے والے آتش بازی کے مظاہروں کی میزبانی کی۔

البتہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں نئے سال کی تقریبات کے جوش و خروش کو گزشتہ سال جنوری میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کی یادوں نے ماند کر دیا اور اتوار کو نئے سال کے آغاز پر بھی ملک کے بعض حصوں میں 7.0 کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے شہنشاہ نے نئے سال کے اپنے پیغام میں اس اُمید کا اظہار کیا کہ 2011ء میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد جاپانی معاشرے کی سب مل کرتعمیر نو کریں گے۔

پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی آتش بازی کے مظاہرے کیے گئے جبکہ کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG