رسائی کے لنکس

’خیال رکھنا‘ کا پہلا پاکستانی 'ایکا پیلا' ورژن آگیا


’ ایکا پیلا‘ میں کوئی بھی گانا بغیر کسی ساز کے گایا جاتا ہے اورہرقسم کی آواز حلق اور زبان کا استعمال کرکے تخلیق کی جاتی ہے ۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں نئے گلوکاروں کی آمد اورمیوزک میں نت نئے تجربات نے پاکستانی میوزک کو ایک نیا رنگ دیا ہے اوراب پہلی بار میوزک کے شائقین کے لiے پیش ہے پاکستان کا پہلا ’ایکا پیلا‘ نغمہ۔

’نوری‘ بینڈ کے گلوکار علی نور نے ماضی کے مقبول سنگر عالمگیرکا گایا ہوا نغمہ ’خیال رکھنا۔۔‘‘ ایکا پیلا ورژن میں پیش کیا ہے۔

گانے کی تفصیل سے پہلے یہ جان لیں کہ’ ایکا پیلا‘ میں کوئی بھی گانا بغیر کسی ساز کے گایا جاتا ہے اور رقسم کی آواز حلق اور زبان کا استعمال کر کے تخلیق کی جاتی ہے۔

’خیال رکھنا۔۔۔ـ ‘‘کے اس نئے ورژن میں علی نور کا ساتھ دیا ہے احسن پرویز، ریچل وکاجی، زوئی وکاجی اور سارہ حیدر نے۔

فیس بک پرگا نے کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی نورکا کہنا تھا کہ ’’کچھ ماہ قبل یوٹیوب پر ایکا پیلا ورژن بنانے کا خیال آیا اور یوم آزادی کی نسبت سے عالمگیر کے مشہور ملی نغمے ’خیال رکھنا‘ کا انتخاب کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید گانے بھی اسی ورژن میں کرنے کا ارادہ ہے۔

’فیس بک‘ پر اب تک ہزاروں افراد اسے لائیک کر چکے ہیں۔ اسے شیئرنگ بھی خوب مل رہی ہے جبکہ اب تک سات لاکھ افراد اسے دیکھ اور سن چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG