رسائی کے لنکس

عربی فلموں کے لئے بھی پاکستانی سنیما کے دروازے کھل گئے


فلم 122 کا ایک منظر
فلم 122 کا ایک منظر

پاکستانی سنیما انڈسٹری نئی کروٹ لے رہی ہے اور یہاں بھی نت نئے تجربات کئے جارہے ہیں۔ اسے سال 2019 کی پہلی بڑی فلمی خبرہی کہا جانا چاہئے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعدپاکستانی سنیما ناظرین اب عربی فلمیں بھی ملکی سنیما ہالز میں دیکھ سکیں گے ۔۔۔ وہ بھی اردو میں۔

عربی فلموں کو پاکستان کی دہلیز تک لانے میں پیش پیش تراب رمزی نے وائس آف امریکہ کو بتا یا ’ فلم کا تعلق مصر سے ہے ، مصر مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی سنیما انڈسٹری اور حب ہے ۔ فلم ’122‘ عربی کی پہلی مکمل فلم ہوگی جسے اردو زبان میں ڈبنگ کے ساتھ 18 جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔‘

تراب نے وی او اے کو مزید بتایا’فلم’ 122 ‘فور ڈی ایکس فارمیٹ پر بننے والی پہلی عربی فلم ہےجو مصر ی لوکیشنز پر پکچرائز ہوئی ہے۔ اس کی کہانی تھرل اورسسپنس لئے ہوئے ہے۔

فلم مصر،سعودی عرب، کویت ،قطر، ترکی، بحرین، مسقط، مراکش اور متحدہ عرب امارات میں 11 جنوری کو ورلڈ پریمیئر کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز اسے ایک نئے اور منفرد انداز میں پیش کرنے کی غرض سے ایک ہفتے بعد یعنی 18 جنوری کو ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

فلم کی ہدایات دی ہیںیاسر العسیری نے جن کا تعلق عراق سے ہے۔ ان کے ڈائرکشن میں بنی ان کی پہلی ہی فلم سن 2008 کے ’پام اسپرنگز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ‘میں نمائش کے لئے چنی گئی تھی، جو ایک اعزاز ہے۔

فلم’ 122‘ کی کاسٹ میں جو مشہور مصری فنکار شامل ہیں ان میں امینہ خلیل ، طارق لطفی، احمد الفشاوے، ممدو محمد گیہان خلیل اور محمد داؤد شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG