رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ نتیجے کی جانب گامزن


میچ میں اب تک ویسٹ انڈیز کے بالرز نے نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور چوتھے روز کے پہلے سیشن میں وہ مہمان ٹیم کو کم رنز تک محدود کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
میچ میں اب تک ویسٹ انڈیز کے بالرز نے نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور چوتھے روز کے پہلے سیشن میں وہ مہمان ٹیم کو کم رنز تک محدود کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم پر 124 رنز کی برتری بھی حاصل ہے۔

کپتان بابر اعظم 60 اور آل راؤنڈر فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کریں گے۔ میچ میں اب تک ویسٹ انڈیز کے بالرز نے نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور چوتھے روز کے پہلے سیشن میں وہ مہمان ٹیم کو کم رنز تک محدود کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

جمیکا کے کنگسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے اسکور بورڈ پر مہمان ٹیم کو بڑا ٹوٹل کرنا ہوگا۔ تاہم کپتان بابر اعظم کہتے ہیں 220 کا مجموعہ دفاع کے لیے کافی ہو گا لیکن اس سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش ہو گی۔

کھیل کے تیسرے روز بارش کے باعث ڈھائی گھنٹے تک میچ متاثر رہا جس کے بعد پاکستان کے بلے بازوں کو بیٹنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کی طرف سے اب تک کوئی بلے باز بڑا انفرادی اسکور نہیں کر سکا ہے۔ البتہ فواد عالم نے پہلی اننگز میں 56 اور فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

لیکن دوسری اننگز میں فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑے ٹوٹل کے لیے پاکستان کا سارا انحصار وکٹ پر موجود کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف اور بعد میں بیٹںگ کے لیے آنے والے حسن علی اور یاسر شاہ پر ہو گا۔

واضح رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے۔

XS
SM
MD
LG