رسائی کے لنکس

امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر


جنرل لوری روبنسن
جنرل لوری روبنسن

وہ امریکی شمالی کمانڈ اور شمالی امریکہ کی فضائی حدود کے تحفظ کی کمانڈ کا چارج سنبھال رہی ہیں۔ یہ دونوں تنظیمیں امریکی اور شمالی امریکی فضائی حدود کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں۔

امریکہ کی فضائیہ کی جنرل لوری روبنسن جمعہ کو شمالی کمانڈ اور ’این او آر آے ڈی‘ (نوراڈ) کی سربراہی سنبھالنے جا رہی ہیں جس کے بعد وہ امریکی لڑاکا کمانڈ کی پہلی خاتون سربراہ بن جائیں گی۔

انھیں اس منصب پر فائز کرنے کے حوالے سے تقریب پیٹرسن ایئرفورس بیس کولوراڈو میں منعقد ہو رہی ہے۔

گزشتہ ماہ اپنی تعیناتی کی توثیق کے لیے سینیٹ کے پینل کے سامنے ہونے والی سماعت کے دوران انھوں نے کہا کہ "سرزمین کا دفاع محکمہ دفاع کے لیے مقدس اور اولین ذمہ داری ہے۔"

وہ امریکی شمالی کمانڈ اور شمالی امریکہ کی فضائی حدود کے تحفظ کی کمانڈ کا چارج سنبھال رہی ہیں۔ یہ دونوں تنظیمیں امریکی اور شمالی امریکی فضائی حدود کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں۔

محکمہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق اپنی تازہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل جنرل لوری روبنسن پیسیفک ایئر فورسز کی سربراہی کے علاوہ یو ایس پیسیفک کمانڈ کی کومپوننٹ کمانڈر بھی رہ چکی ہیں۔

پیسیفک ایئرفورسز کی ذمہ داریاں تقریباً نصب کرہ ارض پر پھیلی ہوئی ہیں اور اس کے تحت 46000 سے زائد فضائیہ کے اہلکار کام کر رہے ہیں۔ ان میں جاپان، کوریا، ہوائی، الاسکا اور گوام خاص طور پر شامل ہیں۔

سینیٹ کے پینل کی سماعت کے دوران جنرل روبنسنس کا کہنا تھا کہ "ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی بہت سے خطرات کا سامنا ہے جن میں انتہا پسندی، سائبر حملے، اور جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے منشیات اور غیر قانونی اشیا کی تجارت بھی شامل ہیں۔ ان میں سے دو ریاستی سطح پر ہیں جیسے کہ روس اور شمالی کوریا اور ایران۔"

روبنسن کو اس عہدے کے لیے وزیر دفاع ایش کارٹر نے مارچ میں نامزد کیا تھا۔

نامزدگی کے وقت کارٹر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم اب اس مقام تک پہنچ گئے ہیں کہ اب ہم میں غیرمعمولی مضبوط خواتین افسران بھی ہیں۔ یقیناً لوری اس ضمن میں پورا اترتی ہیں۔"

XS
SM
MD
LG