رسائی کے لنکس

کراچی، کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گرد ہلاک


پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کالعدم تنظیم کا دفتر کام کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا

گلشن بونیر ،قائدآباد کراچی میں منگل کو پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپ میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملیر، راوٴانوار نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کالعدم تنظیم کا دفتر کام کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی موجودگی پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ڈیڑھ درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کالعدم تنظیم کے دفتر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مبینہ طور پر دفتر سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، بم بنانے کے آلات، دستی بم اور دیگر خطرناک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

راوٴ انوار کے مطابق، اطرافی علاقوں میں اب بھی کچھ دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔ تاہم، ان کی حراست کے لئے رات تک آپریشن جاری تھا۔

XS
SM
MD
LG