رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں آتشزدگی سے پانچ پاکستانی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والوں کی لاشیں وطن واپس پہنچانے کے لیے انتظامات کریں۔

سعودی عرب میں ہفتہ کو ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے کم ازکم پانچ پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ ریاض کے علاقے الندیم میں پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آتشزدگی کی وجوہات اور واقعے کی دیگر تفصیلات تو فوری طور پر موصول نہیں ہوئی لیکن شائع شدہ اطلاعات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والوں کی لاشیں وطن واپس پہنچانے کے لیے انتظامات کریں۔

مزید برآں متاثرہ عمارت سے بچائے گئے افراد کی ضروریات کا خیال رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہیسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع قاسم یونیورسٹی میں زیرِ تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت گرنے سے وہاں کام کرنے والے کم از کم چھ پاکستان مزدور ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں ایک بڑی تعداد مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کرتی ہے اور اکثر ان کے مختلف حادثات کا شکار ہونے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG