رسائی کے لنکس

امریکہ: سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک


ہلڈیل نامی شہر میں امدادی کارکن، نیشنل گارڈ اور سیکڑوں رضاروں کے ساتھ مل کر لاپتا افراد کی تلاش اور علاقے سے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

امریکہ میں یوٹاہ اریزونا کی سرحد پر سیلاب کے باعث کم ازکم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق 12 لوگ اس وقت پانی میں ڈوب گئے جب غیر متوقع طور پر پانی کا تیز ریلا دو کاروں کو بہا کر لے گیا۔ کم ازکم ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔

مزید تین افراد زیون نیشنل پارک میں تھے کہ جب اسی سیلاب کی زد میں آکر موت کا شکار ہوئے۔ ان کے ساتھ موجود چار دیگر افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

ہلڈیل نامی شہر میں امدادی کارکن، نیشنل گارڈ اور سیکڑوں رضاروں کے ساتھ مل کر لاپتا افراد کی تلاش اور علاقے سے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

انتہائی شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

ہلڈیل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا شدید سیلاب یہاں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

یوٹاہ کے گورنر گیری ہربرٹ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ ریاست اس صورتحال سے نکلنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

XS
SM
MD
LG