رسائی کے لنکس

متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت


اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دیگر صوبوں کی طرح صوبہ پنچاب میں بھی سیلاب زدگان کے لیے مبینہ طورپر ناکافی اور سست امدادی کارروائیوں کی وجہ سے برہمی میں اضافہ ہورہاہے۔ اس بارے میں وائس آف امریکہ نے صوبہ پنچاب میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کے ڈائریکٹر جنرل رضوان اللہ سے گفتگوکی۔

ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائیوں اور خطرے کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں جانی نقصان بہت کم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو بے یارو مددگار نہ چھوڑا جائے یا اسے محفوظ مقام پر پہنچایا جائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر بروقت خاطر خواہ بین الاقوامی امداد مہیا نہ ہوئی تو ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

XS
SM
MD
LG