رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ’مائیکل‘ بدھ کی شام تک فلوریڈا ساحل سے ٹکرائے گا


امریکہ کے موسمیات کے قومی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان ’مائیکل‘ بڑھتے بڑھتے طاقت ور ’کیٹگری دو‘ طوفان کی شدت اختیار کر گیا ہے، اور یہ امریکہ زوردار طوفان کا رُخ امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست، فلوریڈا کی جانب ہے۔

گورنر رک اسکاٹ نے اسے ’’دیو ہیکل طوفان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ مکینوں کا خیال ہے کہ جب منگل کی رات اور بدھ کی شام کے دوران یہ ساحل سے ٹکرائے گا، تب تک مائیکل ’کیٹگری تین‘ طوفان بن چکا ہوگا۔

علی الصبح کی اخباری کانفرنس کے دوران، اسکاٹ نے کہا کہ ’’باخبر ہونے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ مقامی اخباری اطلاعات سنتے رہیں‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہریکین مائیکل ایک بڑا طوفان ہےجس کے نتیجے میں ریاست کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی ہے، خاص طور پر پین ہینڈل کے علاقے میں۔ ’ہریکین اِرما‘ جیسی تباہی جو ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں‘‘۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ آفات سے نبردآزما ہونے والے قومی ادارے، ’فیما‘ نے بتایا ہے کہ طوفان کی تیز لہریں ساحل سے ٹکرانے والی ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ’’ہم سمندری طوفان کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ ایک اور طوفان ہے، جس کی ہم نے کافی تیاری کر لی ہے۔ نارتھ کرولائنا اور ساؤتھ کرولائنا، ٹیکساس، فلوریڈا، پورٹو ریکو اور متعدد مقامات پر تیاری کر لی گئی ہے؛ اب یہ بڑا طوفان آ رہا ہے‘‘۔

’نیشنل ہریکین سینٹر‘ نے بتایا ہے کہ ’مائیکل‘ معروف صحت افزا مقام، پاناما سٹی کے جنوب میں تقریبا 635 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹکرائے گا، جب طوفان کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹا ہوگی۔

طوفان کے نتیجے میں پہلے ہی میکسیکو اور کیوبا میں تباہ کاری پھیل چکی ہے۔

پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں مغربی کیوبا میں 30 سینٹی میٹر تک بارش ہوگی، اور نقصاندہ طغیانی کے باعث انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جب کہ مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG