رسائی کے لنکس

شدید قدرتی آفات، 2017ء بدترین سال ثابت ہوا


ہوسٹن (فائل)
ہوسٹن (فائل)

گذشتہ سال تین شدید سمندری طوفان آئے، جن کے نتیجے میں سنگین نقصان پہنچا، جسے امریکہ کے سمندری اور ماحولیاتی ادارے نے ’’ریکارڈ سطح کی آفات‘‘ قرار دیا ہے۔

سال 2017 میں کُل 16 قدرتی آفات آئیں، جن کے باعث اندازاً 306 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

سمندری طوفان ’ہاروی‘ شدید ترین قدرتی آفت تھی، جس دوران ہوسٹن اور ٹیکساس کے دیگر حصوں میں ڈیڑھ میٹر تک بارش ہوئی؛ جس سے 125 ارب ڈالر مالیت کی تباہی پھیلی۔ صرف سال 2005 میں آنے والے سمندری طوفان، کترینہ میں اس سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

’ارما‘ اور ’ماریا‘ کے سمندری طوفانوں کے دوران مزید 140 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 2017ء سب سے زیادہ نقصان دہ سال ثابت ہوا۔

ساتھ ہی، جنگلات کی آگ کے حوالے سے سال بہت نقصان دہ تھا، جس سے کلیفورنیا اور مغربی ریاستوں میں مزید 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

گذشتہ سال پانچ ریاستوں میں درجہٴ حرارت کا ریکارڈ بھی ٹوٹا۔ قومی سطح پر، یہ ریکارڈ کا تیسرا گرم ترین سال ثابت ہوا۔

XS
SM
MD
LG