رسائی کے لنکس

فلوریڈا میں نائٹ کلب میں فائرنگ، دو افراد ہلاک


فائرنگ کا یہ واقعہ فورٹ میئرز شہر میں پیش آیا جس میں کم از کم 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک نائیٹ کلب پر فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فورٹ میئرز شہر میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق نائیٹ کلب میں نوجوانوں کی ایک پارٹی کا اہتمام تھا اور فائرنگ کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی۔

تاہم فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت سے متعلق فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فائرنگ کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کو گہرے زخم آئے ہیں۔

پولیس نے تین مشبہ افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے تقریباً ایک ماہ قبل فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک نائیٹ کلب پر فائرنگ میں ایک مسلح شخص نے 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG