رسائی کے لنکس

فلوریڈا میں کرونا وائرس سے 2 افراد ہلاک، امریکہ میں ہلاکتیں 17 ہوگئیں


فائل
فائل

امریکہ کی مشرقی ریاست فلوریڈا میں کرونا وائرس میں مبتلا دو افراد کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے تمام ہلاکتیں مغربی ریاستوں واشنگٹن اور کیلی فورنیا میں ہوئی تھیں۔

فلوریڈا کے گورنر رون دی سینتیز کی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 70 سال سے زیادہ تھیں اور انھوں نے حال میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ فلوریڈا میں ہلاک ہونے والا ایک مرد پین ہنڈل کی سانتا روسا کائونٹی میں بیمار رہا۔ دوسرا بھی ایک عمر رسیدہ شخص تھا جس کا تعلق لی کائونٹی کے علاقے فورٹ مائرز سے تھا۔ ایک شخص میں کرونا وائرس کا انکشاف تب ہوا جب وہ مرنے کے قریب تھا۔

ادھر، فورٹ لوڈرڈیل کے پاس بروورڈ کائونٹی میں جمعے کے روز 65 اور 75 برس کے دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ریاست کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ دونوں ہی کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG