رسائی کے لنکس

فلوریڈا یونیورسٹی فائرنگ، مشتبہ شخص ہلاک


فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں حکام کے مطابق اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اُن کی صحت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکہ کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں جمعرات کو فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اُن کی صحت سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یونیورسٹی کیمپس پولیس کے مطابق صورت حال قابو میں ہے۔

فائرنگ کے فوراً بعد انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ عمارتوں کے اندر ہی رہیں۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق اس یونیورسٹی میں طالب علموں کی تنظیم میں اسٹوڈنٹس کی تعداد چالیس ہزار ہے۔

XS
SM
MD
LG