رسائی کے لنکس

کراچی: اعلیٰ نسل کے کتے پالنے کا شوق عروج پر

ایک دور میں صرف خوش پوش علاقوں کے رہنے والے ہی اس شوق کو ’افورڈ‘ کرسکتے تھے۔ مگر اب متوسط طبقے کے رہائشی علاقوں میں بھی کتوں کی پرورش عام بات ہوگئی ہے۔ مثلاً نارتھ ناظم آباد کے کئی بلاکس ایسے ہیں جہاں رات کا اندھیرا ہوتے ہی کتوں کا ’رت جگا‘ شروع ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔

پاکستان، خاص کر کراچی کے نوجوانوں میں کتے پالنے کے رجحان میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے، لیکن 90 کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔۔۔ جس کی بہت سی وجوہات تھیں، مثلاً جگہ کی تنگی، وقت کی کمی اور مہنگائی۔

گوکہ یہ مسائل اب بھی برقرار ہیں۔ لیکن، شوق تو پھر شوق ہے۔ ہر طرح کی تنگی کے باوجود جاری ہے۔

ایک دور میں صرف متمول علاقوں کے رہنے والے ہی اس شوق کو ’افورڈ‘ کر سکتے تھے مگر اب متوسط طبقے کے رہائشی علاقوں میں بھی کتوں کی پرورش عام بات ہوگئی ہے۔ مثلاً نارتھ ناظم آباد کے کئی بلاکس ایسے ہیں جہاں رات کا اندھیرا ہوتے ہی کتوں کا ’رت جگا‘ شروع ہوجاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں میں حفاظت اور شوق دونوں کی غرض سے کتے پالے جا رہے ہیں۔

بیشتر افراد کی اس مشترکہ رائے کے باوجود کہ ’ایک اچھی نسل کے کتے کی دیکھ بھال یا اس کی پرورش پر اچھی خاصی رقم اور وقت صرف ہوجاتا ہے، نئی جنریشن اس خیال پر کاربند ہے کہ ’شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا‘۔

نارتھ کراچی 11-اے کے ایک رہائش تابش نے وی او اے کے نمائندے کو بتایا کہ ان کے علاقے میں بھی اعلیٰ نسل کے کتوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ بقول ان کے، ’میرے برابر والے گھر میں ایک صاحب نے جرمن شیفرڈ پالا ہوا ہے جبکہ کچھ فاصلے پر واقع ایک گھر میں انہوں نے ڈوبرمین کو بھی ’چوکیداری‘ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔‘

کچھ نوجوانوں کا پسندیدہ شغل یہ بھی ہوگیا ہے کہ شام ہوتے ہی وہ اپنے اپنے کتے ٹہلانے نکل پڑتے ہیں۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ملیر کینٹ کے علاقوں میں یہ منظر عام ہیں۔ نوجوان ان کتوں سے مختلف کھیل کھیلتے بھی نظرآتے ہیں، جبکہ کچھ تو انہیں بھگانے اور ریس لگانے میں بھی کسی سے پیچھے نظر نہیں آتے۔

’کینیل کلب آف پاکستان‘ نوجوانوں میں اس شوق کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہے اسی لئے مختلف مواقع پر ڈاگ شوز کا اہتمام کرتا ہے۔ رواں ہفتے ڈیفنس کلب میں ’کے سی پی آل بریڈ ڈاگ شو‘ ہوا، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز جیتے والے کتوں کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے گئے۔

کلب کے چیئرمین، سید تصویر حسین کے مطابق، ’شو میں 20سے زائد اعلیٰ نسل کے کتوں نے حصہ لیا۔ ان میں جرمن شیفرڈ، منی ایچر پن شر، سینٹ برنارڈ، بل ڈوگ، ڈوبرمین، راٹ وہلیئر، امریکن اسٹاف شیئر ٹیرئیر، اسٹافورڈ شیئر بل ٹیرئیر، ڈش شنڈ، سائبرین ہسکی، گولڈن ری ٹرائیور ، لیبریڈر ری ٹرائیور، جاپانی چن، فرنچ بل ڈاگ، پگ، شن زو اور پڈل شامل ہیں۔‘

اعلیٰ نسل کے پالتو کتے

لیبریڈار ریٹریور برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں بہت مقبول ہے۔ پولیس اسے سرچنگ کی تربیت بھی دیتی ہے۔

1/14 لیبریڈار ریٹریور برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں بہت مقبول ہے۔ پولیس اسے سرچنگ کی تربیت بھی دیتی ہے۔

اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
یہ بھی لیبریڈار ریٹریور ہے جسے کھیلنا اور تیرنا پسندہیں۔ اس کا وزن 40 کلو سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

2/14 یہ بھی لیبریڈار ریٹریور ہے جسے کھیلنا اور تیرنا پسندہیں۔ اس کا وزن 40 کلو سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
گریٹ ڈین، یہ اونچے قد والا ایک کتا ہے جس کا جبڑا بہت بڑا ہوتا ہے۔
3/14 گریٹ ڈین، یہ اونچے قد والا ایک کتا ہے جس کا جبڑا بہت بڑا ہوتا ہے۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
گریٹ ڈین کی ایک اور تصویر۔ رنگ ڈھنگ ذرا مختلف ہیں۔
4/14 گریٹ ڈین کی ایک اور تصویر۔ رنگ ڈھنگ ذرا مختلف ہیں۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
گولڈن ریٹریور خوش مزاجی اور سمجھداری کے لیے مشہور ہے۔ امریکیوں میں یہ سب سے مقبول نسل ہے۔

5/14 گولڈن ریٹریور خوش مزاجی اور سمجھداری کے لیے مشہور ہے۔ امریکیوں میں یہ سب سے مقبول نسل ہے۔

اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
ذرا بچ کے!! اس کے تیور کچھ ٹھیک نہیں لگتے!
6/14 ذرا بچ کے!! اس کے تیور کچھ ٹھیک نہیں لگتے!
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
بہت چھوٹے قد کاٹھ والی نسل کا پلا۔ اس کے بال لمبے ہوتے ہیں یہاں تک کہ آنکھیں بھی ان میں چھپ جاتی ہیں۔
7/14 بہت چھوٹے قد کاٹھ والی نسل کا پلا۔ اس کے بال لمبے ہوتے ہیں یہاں تک کہ آنکھیں بھی ان میں چھپ جاتی ہیں۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
دو دوست!
8/14 دو دوست!
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
ذرا دیکھیے، یہ نسل بھیٹریے سے کتنی ملتی جلتی ہے۔
9/14 ذرا دیکھیے، یہ نسل بھیٹریے سے کتنی ملتی جلتی ہے۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
لمبے لمبے بالوں والا ایک اور "ڈوگی"
10/14 لمبے لمبے بالوں والا ایک اور "ڈوگی"
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
ڈالمیشین نسل کا کتا۔ یہ خاصا قد آور ہوتا ہے۔
11/14 ڈالمیشین نسل کا کتا۔ یہ خاصا قد آور ہوتا ہے۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
یہ جرمن نسل ہے جسے شکار کے لئے پالاجاتا ہے۔ اس کا جسم پھیلاہوا اور سینہ چوڑا ہوتا ہے۔

12/14 یہ جرمن نسل ہے جسے شکار کے لئے پالاجاتا ہے۔ اس کا جسم پھیلاہوا اور سینہ چوڑا ہوتا ہے۔

اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
پڈل۔۔ جرمن اور فرانس دونوں ملکوں میں پایا جاتا ہے۔ دبلاپتلا سا ہوتا ہے اور اس کے جسم پر بھیڑ کی طرح بال ہوتے ہیں۔
13/14 پڈل۔۔ جرمن اور فرانس دونوں ملکوں میں پایا جاتا ہے۔ دبلاپتلا سا ہوتا ہے اور اس کے جسم پر بھیڑ کی طرح بال ہوتے ہیں۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
پٹ بل۔ اسے دیکھتے کر ہی خوف آتا ہے۔ ایک خیال ہے کہ اس کے کان چھوٹے رکھنے کے لئے کاٹ دیے جاتے ہیں۔
14/14 پٹ بل۔ اسے دیکھتے کر ہی خوف آتا ہے۔ ایک خیال ہے کہ اس کے کان چھوٹے رکھنے کے لئے کاٹ دیے جاتے ہیں۔
اگرچہ گھروں میں بلی یا کتے یا کوئی اور جانور یا پرندہ پالنے کا شوق صدیوں پرانا ہے لیکن نوے کی دہائی کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آرہی تھی۔
Previous slide
Next slide

This item is part of
XS
SM
MD
LG