رسائی کے لنکس

امریکہ اور سلووانیا برابر، سربیا کی جرمنی کے خلاف حیران کن جیت


جمعے کو امریکہ اور سلووانیا دو-دو گول سےبرابر رہے، جو عالمی فٹ بال کپ کےابتدائی راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔

یہ میچ جوہانسبرگ کےایلس پارک میں کھیلا گیا جس کےبعد سلووانیا، گروپ سی میں آگے ہےکیونکہ اس سے پہلےالجیریا کو شکست دینے پر اُسے تین پوائنٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ امریکیوں کےلیےجیت لازم تھی کیونکہ امریکہ ،انگلینڈ کا پہلا میچ برابررہا تھا۔ سلووانیا نے پہلے حملہ کرتے ہوئے، ہاف ٹائم پر دو-صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔

مڈ فیلڈر والٹر بِرسا نے میچ کے تیرہویں منٹ میں گول اسکور کیا اور سلووانیا نے بیالیسویں منٹ میں مزید سبقت حاصل کرلی جب فارورڈ زلتان لبی جک نے گول کیا۔

سیکنڈ ہاف میں گول کرکے امریکی میڈ فیلڈروں، لینڈن ڈونووان اور مائیکل بریڈلی نے حساب برابر کردیا۔ ڈونووان نے تنگ زاوئیے سے کھیل کے اڑتالیسویں منٹ میں اور بعد میں جوزی التی دور کی ہیڈ کک کی مدد سے بریڈلی نے گول کرکے گول برابر کردیے۔

کھیل کے 85ویں منٹ میں ، امریکہ کے میڈفیلڈر ماریس اِدو نے کھیل کا فیصلہ کُن گول کردیا، لیکن اُن کے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

کھیل کے برابر ہونے پر امریکہ کو ایک اور پوائنٹ ملا۔ اب گروپ سی میں اُس کے ٹوٹل دو پوائنٹ ہیں۔ اِس گروپ میں سلووانیا کو چار پوائنٹ حاصل ہونے پر سبقت حاصل ہے۔

اس سے قبل سربیا نے جرمنی کو ایک-صفر سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ میچ میں ریفری نے یکےبعد دیگرے متنازع پینالٹی دی۔

XS
SM
MD
LG