رسائی کے لنکس

افریقہ کے 40امیر ترین لوگوں میں نائجیریا کا شخص سر فہرست


نائیجیریا کا امیر ترین شخص، الیکو دنگوتے
نائیجیریا کا امیر ترین شخص، الیکو دنگوتے
افریقہ کے امیر ترین آدمی کا تعلق نائجیریا سے ہے اور وہ چینی، آٹے اور سیمنٹ کا کاروبار کرتا ہے۔

’فوربز‘ میگزین کے مطابق، الیکو دنگوتے متواتر دوسرے سال بھی افریقہ کے 40 امیر ترین اشخاص میں درجہ اول پر رہے، جو 12 ارب ڈالر کی ملکیت کے مالک ہیں۔

فوربز کا کہنا ہے کہ دنگوتے سیمنٹ کے کاروبار کے باعث دولت مند بنے ہیں، جس کی تجارت وہ 14ممالک سے کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے نِکی اوپن ہائیمر اور اہل خانہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جِن کی دولت 6.4 ارب ڈالر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ کےایک اور شخص ، جوہان رپرٹ تیسرے نمبر پر ہیں، جِن کے اہل خانہ سمیت کُل دولت کی مالیت 5.7 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

چالیس امیر ترین افریقی اشخاص کی فہرست میں صرف دو خواتین ہیں۔ اِن میں سے ایک اسابیل ڈوس سینتوس ہیں جو ایک کاروباری خاتون ہونے کے علاوہ انگولا کے صدر کی بیٹی ہیں۔

اس فہرست میں صرف ایسے افریقی باشندوں کے نام درج ہیں جو براعظم افریقہ میں رہائش رکھتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG