رسائی کے لنکس

امریکہ: سابق خاتونِ اول نینسی ریگن انتقال کرگئیں

نینسی ریگن کی صدر براک اوباما کے ہمراہ 2009ء میں وہائٹ ہاؤس میں لی گئی ایک تصویر (فائل)
نینسی ریگن کی صدر براک اوباما کے ہمراہ 2009ء میں وہائٹ ہاؤس میں لی گئی ایک تصویر (فائل)

سابق خاتونِ اول کا انتقال اتوار کو کیلی فورنیا کے علاقے بیل ایئر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

امریکہ کی سابق خاتونِ اول نینسی ریگن 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔ وہ امریکہ کے 40 ویں صدر آنجہانی رونالڈ ریگن کی اہلیہ تھیں۔

نینسی کے انتقال کی خبر سب سے پہلے معروف انٹرٹینمٹ ویب سائٹ 'ٹی ایم زی' نے جاری کی جس کے مطابق سابق خاتونِ اول کا انتقال اتوار کو کیلی فورنیا کے علاقے بیل ایئر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

نینسی ریگن 1940ء کی دہائی میں ہالی وڈ میں بننے والی کم بجٹ کی فلموں کی اداکارہ تھیں اور اپنے فنی کیریئر کے دوران ہی ان کی رونالڈ ریگن سے ملاقات ہوئی تھی جو اس وقت خود بھی اداکاری کیا کرتے تھے۔

بعد ازاں 1952ء میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔ دونوں میاں بیوی کا ساتھ 2004ء میں صدر ریگن کے انتقال تک برقرار رہا۔

سابق خاتونِ اول نینسی ریگن کی زندگی کی چند جھلکیاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:20 0:00

مسز ریگن کا اصل نام این فرانسس رابنز تھا لیکن وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نینسی ڈیوس کے نام سے معروف تھیں۔

ان کے شوہر رونالڈ ریگن اداکاری ترک کرنے کےبعد سیاست میں آئے اور 1967ء سے 1975ء تک کیلی فورنیا کے گورنر رہے۔

رونالڈ ریگن نے 1976ء کے صدارتی انتخاب میں پارٹی کی نامزدگی کے حصول کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں ناکام رہے تھے۔ بعد ازاں وہ 1980ء کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہو کر امریکہ کے چالیسویں صدر بنے اور 1989ء تک صدر رہے۔

نینسی ریگن کی تدفین کیلی فور نیا کے علاقے سیمی ویلی میں واقع 'رونالڈ ریگن پریزیڈینشل لائبریری' کے احاطے میں دفن ان کے شوہر کے پہلو میں کی جائے گی۔

سابق خاتونِ اول نینسی ریگن کی زندگی کی چند جھلکیاں

نینسی ریگن اپنی 94 ویں سال گرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں
1/11 نینسی ریگن اپنی 94 ویں سال گرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں
نینسی ریگن جون 2014ء میں اپنے شوہر کی قبر پر
2/11 نینسی ریگن جون 2014ء میں اپنے شوہر کی قبر پر
جون 2009ء میں وہائٹ ہاؤس میں صدر ریگن سے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں صدر براک اوباما کے ہمراہ
3/11 جون 2009ء میں وہائٹ ہاؤس میں صدر ریگن سے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں صدر براک اوباما کے ہمراہ
فروری 2004ء میں کیلی فورنیا میں واقع رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں 'ایئر فورس ون' کے پرانے طیارے کی نمائش کے لیے نئے پویلین کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقع پر
4/11 فروری 2004ء میں کیلی فورنیا میں واقع رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں 'ایئر فورس ون' کے پرانے طیارے کی نمائش کے لیے نئے پویلین کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقع پر
سابق خاتونِ اول جون 2004ء میں اپنے شوہر رونالڈ ریگن کی میت کو بوسہ دے رہی ہیں
5/11 سابق خاتونِ اول جون 2004ء میں اپنے شوہر رونالڈ ریگن کی میت کو بوسہ دے رہی ہیں
نومبر 1999ء میں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر سابق خاتونِ اول کی ایک یادگار تصویر
6/11 نومبر 1999ء میں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر سابق خاتونِ اول کی ایک یادگار تصویر
فروری 1994ء میں صدر ریگن کی 83 ویں سال گرہ کی تقریب کے موقع پر لی گئی ایک تصویر
7/11 فروری 1994ء میں صدر ریگن کی 83 ویں سال گرہ کی تقریب کے موقع پر لی گئی ایک تصویر
صدر ریگن اور نینسی ریگن نومبر 1984ء میں لاس اینجلس ایئر پورٹ پر 'ایئر فورس ون' میں سوار ہوتے وقت ساتھیوں کو الوداع کہہ رہے ہیں
8/11 صدر ریگن اور نینسی ریگن نومبر 1984ء میں لاس اینجلس ایئر پورٹ پر 'ایئر فورس ون' میں سوار ہوتے وقت ساتھیوں کو الوداع کہہ رہے ہیں
خاتونِ اول نینسی ریگن مئی 1982ء میں شکاگو کے ایک اسکول کے دورے کے موقع پر
9/11 خاتونِ اول نینسی ریگن مئی 1982ء میں شکاگو کے ایک اسکول کے دورے کے موقع پر
اکتوبر 1981ء میں وہائٹ ہاؤس کے لان میں لی گئی ایک تصویر
10/11 اکتوبر 1981ء میں وہائٹ ہاؤس کے لان میں لی گئی ایک تصویر
صدر رونالڈ ریگن 20 جنوری 1981ء کو کیپٹل ہِل کی سیڑھیوں پر امریکہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ لوگوں کے نعروں اور تالیوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں
11/11 صدر رونالڈ ریگن 20 جنوری 1981ء کو کیپٹل ہِل کی سیڑھیوں پر امریکہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ لوگوں کے نعروں اور تالیوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں
Previous slide
Next slide

This item is part of
XS
SM
MD
LG