رسائی کے لنکس

logo-print

گوربا چوف آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں


گوربا چوف آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں

سابق سویت صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اُن کا آپریشن جرمنی کے شہر میونخ میں ہوا تھا۔

گوربا چوف فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ سابق صدر کو آئندہ چند روز میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ اُن کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دوگھنٹے تک جاری رہنے والا آپریشن کامیاب رہا۔

سابق صدر گذشتہ ماہ 80 سال کے ہو گئے تھے اور اُن کی اس سالگرہ کی تقریب ایک فلاحی تنظیم کے زیراہتمام لندن میں ہوئی تھی۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے بعض افراد نے 160 ڈالر تک کی رقم ادا کی جس سے کینسر کے مرض میں مریضوں کے لیے لاکھوں ڈالر اکٹھے کیے گئے۔

XS
SM
MD
LG