رسائی کے لنکس

'پاکستانی حکومت کے اقدامات سکھ اقلیت کو تحفظ کا احساس دے رہے ہیں'


'پاکستان کے اقدامات سے سکھ اقلیت کو تحفظ کا احساس ہو گا'
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:19 0:00

سابق امریکی سینیٹرپیٹرک میہن

سابق امریکی سینیٹر پیڑک میہن کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کا کھلنا بہت اہم ہے۔ اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرپا امن، سرحدی معاملات اور دیگر مسائل پر گفتگو میں آسانی ہو گی۔

سابق امریکی سینیٹر سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ۔

وائس آف امریکہ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سکھ برادری کے لیے کیے گئے اقدامات ایک اقلیت کو تحفظ کا احساس دیتے ہیں۔ ان کے بقول، جب وہ امریکی کانگریس کے نمائندے تھے تو سکھوں کے پارلیمانی گروپ کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب ان کے مطابق، امریکہ میں موجود سات لاکھ سکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ بہت مثبت پیغام ہے کہ وہ سکھ مذہب کے ماننے والوں کو عزت دیتے ہیں اور سکھ بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اقلیت میں ہونے کے باوجود وہ آزادانہ مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔

بابا گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لئے یورپی ملکوں اور بھارت سے خصوصی طور پرسکھوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آئی ہے ۔ اس موقعے پر ان کے لئے خصوصی مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG