رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: فوجی قافلے پر خود کش حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں پیر کو فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے قصبے میر علی میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا رکشہ فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

میرعلی سے تعلق رکھنے والے قبائلیوں کا دعویٰ ہے کہ خود کش حملے میں ایک کمسن بچہ بھی ہلاک ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے قصبے میر علی میں منگل کو ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

مغوی ڈی ایس پی بازیاب

ادھر خیبر پختونخوا کی شمالی پہاڑی وادی سوات اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے آبائی علاقے مٹہ میں ایک روزقبل عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے پولیس عہدیدار کو اہلکاروں سمیت منگل کی صبح مبینہ دہشت گردوں سے زخمی حالت میں بازیاب کرا لیا گیا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈی ایس پی کی بازیابی کے بدلے مبینہ عسکریت پسندوں کو محفوظ راستہ دیا گیا۔

سوات پولیس کے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق ڈی ایس پی پیر سید کو زخمی حالت میں بازیاب کرکے سیدوشریف کے مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

XS
SM
MD
LG